ینگون، 10 اکتوبر (رائٹر) میانمار کے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ
متصل سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز پر کئے گئے کئی حملوں میں کم از کم نو
پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ قومی
پولیس کے سربراہ جاؤ ون نے نامہ نگاروں کو بتایا، مغربی ریاست
رخائن میں اتوار کو آٹھ حملہ آوروں نے حملہ کر دیا جس میں دو کو زندہ پکڑا
گیا جبکہ باقی مارے گئے۔ حکام کا خیال ہے کہ تمام مسلم گروپ سے تعلق رکھتے تھے